نااہل اپوزیشن کا پروپیگنڈا گھٹیا سیاست کی بقا کیلئے ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:05

نااہل اپوزیشن کا پروپیگنڈا گھٹیا سیاست کی بقا کیلئے ہے، ڈاکٹر شہباز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل اپوزیشن کا پروپیگنڈا گھٹیا سیاست کی بقا کیلئے ہے، اس وقت دنیا بحرانوں کی زد میں ہے، دنیا میں اشیا خوردونوش کی قیمتیں 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بلاول زرداری  کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ دنیا میں اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں  اضافہ اور کورونا وباء کی وجہ سے سپلائی چین میں بگاڑ پیدا  ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اس باوجود پاکستان نے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں دنیا کے مقابلہ میں انتہائی کم سطح پر ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمتوں میں  مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، برنٹ کروڈ آئل کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، گزشتہ ایک سال میں قیمتیں 37  ڈالرفی بیرل سے بڑھ کر 85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران تیل کی پیداوار کم ہوئی اور طلب اور رسد کے مسائل پیدا ہوئے ۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اس کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں نسبتاً کم اضافہ کیا گیا ہے۔