پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا

صارفین کے دلچسپ تبصرے ،حکومت پر تیر کی طرح برسے

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:52

پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے تنقید کی گئی ۔سوشل میڈیا صارفین ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے کے بعد غم و غصے کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کررہے تھے۔ٹوئٹر پر گزشتہ چند گھنٹوں میں ہزاروں ٹوئٹس کی جاچکی ہیں جب کہ میمرز بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

(جاری ہے)

صارفین کے دلچسپ تبصرے ،حکومت پر تیر کی طرح برس پڑے ،رضوان احمد نامی صارف نے بھارت کی ایک سڑک کی تصویر شیئر کی جس میں گاڑی گڑھے میں دھنسی ہوئی دکھائی دی۔ صارف نے دلچسپ تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت دیکھتے ہوئے گاڑی نے بھی خودکشی کرلی۔ایک اور صارف نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ گانا گارہے ہیں۔دیگر ٹوئٹر صارفین نے بھی حکومت پر طنز کیساتھ اپنے الفاظ کے تیر برسائے۔