ْکراچی کے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر انتخاب26 اکتوبر کو ہوں گے

کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیت کی نشست پر ایم کیو ایم کا امیدوار بلا مقابلہ منتخب ،7مخصوص نشستوں پر مجموعی طور پر 24 امیدواروں مد مقابل

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر انتخاب26 اکتوبر کو ہوں گے۔ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیت کی نشست پر ایم کیو ایم کا امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کی 7 مخصوص نشستوں پر مجموعی طور پر 24 امیدواروں مد مقابل ہوں گے جن میں سے اقلیت کی 4 نشستوں پر 14 امیدوار جبکہ کسان مزدور خواتین اور نوجوان کی نشست پر 10 امیدوار میدان میں ہیں۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی اقلیتی نشست پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ کسان ، مزدور ، خواتین اور یوتھ کی نشست پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیتی نشست پر 2 امیدوار میدان میں ہیں۔ کسان ، مزدور، خاتون ، یوتھ نشست کے لئے 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کسان، مزدور، خاتون، یوتھ نشست کے لیے 3 امیدوار میدان میں ہیں۔

کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیتی نشست کے لئے 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیتی نشست کے لیے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کا کلفٹن کنٹونمٹ بورڈ کی اقلیتی نشست، کورنگی کریک اور ملیر کینٹ بورڈز کی 2 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ہے۔ فیصل کینٹ بورڈ کی 2 مخصوص نشستوں پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے میدوار مدمقابل ہیں۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 نشستوں پر پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ کورنگی کریک اور ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 مخصوص نشستوں پر ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی امیدوار مدمقابل ہیں۔