زرعی یو نیورسٹی فیصل آباد کے ٹریژر عمر سعید قادری نے سوئزلینڈ میں منعقدہ اقوام متحدہ ورلڈ ڈیٹا فورم کے موقع پر سوئزلینڈ میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت کے ہمراہ شرکت کی

پیر 18 اکتوبر 2021 11:17

زرعی یو نیورسٹی فیصل آباد کے ٹریژر عمر سعید قادری نے سوئزلینڈ میں منعقدہ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2021ء) زرعی یو نیورسٹی فیصل آباد کے ٹریژر عمر سعید قادری نے سوئزلینڈ میں منعقدہ اقوام متحدہ ورلڈ ڈیٹا فورم میں پاکستان کے نامزدنمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی جس میں اقوام متحدہ  کے تمام ممالک کے نمائندگان شریک ہوئے اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے مستحکم ترقیاتی اہداف 2030 کے حصول کے لیے اجتماعی کوششیں بروئے کار لانے لئے عزم کا اظہار کیا جن میں تحفیف غربت، بھوک کا  خاتمہ،  دیہی ترقی موسمیاتی تبدیلیوں،صنفی امتیاز سمیت دیگر ہداف  شامل ہیں سوئزلینڈ میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت سے ملاقات کے دوران اس امر کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلیمی تدریسی و سائنسی تعلقات کو بلندیوں سے ہمکنار کرنے کے لئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں تاکہ سائنس کے شعبہ میں ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوکردور حاضر کے چیلیجز سے عہدہ برآء ہوتے ہوئے کامیابیوں و کامرانیوں کی نئی راہیں کھولی جاسکیں عمر سعید قادری  نے بتایاکہ انہوں نے برن یونیورسٹی کی ڈائریکٹربیرونی رابطہ جات ڈاکٹر ایلن اور مینیسیٹو یونیورسٹی کی ڈائریکٹربیرونی رابطہ جات ڈاکٹر جان سے بھی  علیحدہ علیحدہ ملاقاتاتیں کیں تاکہ ان جامعات سے زرعی یو نیورسٹی فیصل آبا د کے ساتھ روابط قائم کرکے عالمی سطح پر وقوع پذیر ہونے والے مسائل پرقابو اور تعلیم و تحقیق کے میدان میں مشرکہ کاوششیں بروئے کار لائی جا سکیں مینیسیٹو یونیورسٹی  کے ساتھ ڈیٹا شیرنگ پر بھی اتفاق کیا گیا