راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 8ملزمان گرفتار

پیر 18 اکتوبر 2021 15:50

راولپنڈی پولیس کی  ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں،  8ملزمان ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 8ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے ۔ ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان نبیل اور ندیم خان کو گرفتار کرکے ان  کے قبضہ سے2پستول30بور معہ ایمونیشن ،ایس ایچ اونصیر آباد نے2ملزمان اسد علی اور سلیمان کو گرفتارکرکے2پستول 30بورمعہ ایمونیشن،ایس ایچ اوٹیکسلا نے2 ملزمان حب علی اور عصمت اللہ کو گرفتارکر کے 2پستول 30بورمعہ ایمونیشن،ایس ایچ اوروات نےملزم شہروز مرتضیٰ کو گرفتارکرکےایک پستول30بو ر معہ ایمونیشن ،ایس ایچ اوکلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد پرویز کو گرفتارکرکے اس کے  قبضہ سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد  کر لیا ۔

(جاری ہے)

  ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :