راولپنڈی پولیس کی کارروائی، 10شراب فروش گرفتار

پیر 18 اکتوبر 2021 15:54

راولپنڈی پولیس  کی کارروائی، 10شراب فروش گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے  10شراب فروشوں کو  گرفتارکرکے 15لیٹر شراب، 25بوتل شراب اور 1200گرام چرس برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس نے محمد سہیل سے160گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے آصف مسیح سے200گرام چرس، تھانہ آراے بازار پولیس نے محمد نزاکت سے150گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے محمد عقیل سے330 گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے شاہد حسین سے200گرام چرس، بابر علی سے160گرام چرس، تھانہ نیوٹائون پولیس نے محمد علی سے5لیٹر شراب، محمد جنید سے5لیٹر شراب، تھانہ صد رواہ پولیس نے شاہد احمد سے5لیٹر شراب اور  تھانہ گوجر خان پولیس نے احمد محمود سے25 بوتل شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔

  ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :