آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی نے 24اکتوبر کو یوم تاسیس آزاد حکومت بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کر دیا

یوم تاسیس کے موقع پر جامعہ میں سمینار کے پہلے سیشن کی صدارت صدر ریاست بیرسٹر سلطان /چیئرمین کمیٹی اور دوسرے سیشن کی صدارت وزیر اعظم آزاد کشمیر کرینگے کشمیر’’آج اور کل ‘‘ کے موضوع پر ہونے والے سمینار سے سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ، سنیٹر مشاہد حسین سید ، سردار تنویر الیاس ، راجہ فاروق حیدر خان ، چودھری لطیف اکبر و دیگر خطاب کرینگے

پیر 18 اکتوبر 2021 17:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی نے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی 24اکتوبر کو یوم تاسیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بھرپورطریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جامعہ کشمیر کے شعبہ پبلک ریلیشنز کی طرف سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق جامعہ کشمیر سال 2016؁ء سے یوم تاسیس آزاد حکومت تسلسل کے ساتھ منا رہی ہے تاکہ نواجوان نسل کو تحریک آزادی سے جوڑے رکھنے کے تسلسل کے ساتھ نئے حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے تحریک آزاد ی کشمیر سے متعلق پالیسی کو واضع کیا جائے۔

آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں اس سال 24اکتوبر کو یوم تاسیس کے حوالے سے سمینار کے دو سیشن ہوں گے۔ پہلے سیشن کی صدارت صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چودھری کرینگے اور اُن کی ملک سے عدم موجودگی کی صورت میں چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی صدارت کرینگے۔

(جاری ہے)

اس سیشن سے سابق وفاقی وزیر و سنیٹر مشاہد حسین سید ، سابق سیکرٹری خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجیک اسٹیڈیز اعزاز احمد چودھری ، سابق سفارت کار عارف کمال ، ڈائریکٹر جنرل اقبال انٹرنیشنل اسٹیڈیز و ڈائیلاگ اسلامک یونیورسٹی کے علاوہ دیگر مقررین بھی خطاب کرینگے ۔

سمینار کے دوسرے سیشن کی صدارت وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کرینگے اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان ، سابق جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل (ریٹائرڈ) زبیر محمود حیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔ آزاد کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے آفس کے مطابق 24اکتوبر یوم تاسیس آزاد حکومت کے حوالے سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ کے ارکان ، قانون ساز اسمبلی کے ممبران ، اعلیٰ ملٹری و سول آفیسران ، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کو دعوت نامے ارسال کیئے جا رہے ہیں تاکہ اس قومی دن کو شیان شان طور پر اور پورے ملی جزبے سے منایا جا سکے۔

جامعہ کشمیر کے سمینار سے خطاب کرنے جامعہ کشمیر کی انتظامیہ نے آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر ، سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ راجہ فاروق حیدر خان ، مسلم کانفرنس کے رہنما اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس اور دیگر رہنمائوں کو بھی دعوت نامے جاری کر دیئے ہیں۔