Live Updates

وفاقی حکومت کے تعاون سے آذاد کشمیر میں سیاحت کے شعبہ میں لانگ ٹرم منصوبے شروع کیئے جائیں گے،سر دار تنویر الیاس

سیاحت کے شعبہ میں سر مایہ کاری کرنے والوں کو سپیشل اکنامک زون بنا کر دیں گے،مختلف سیاحتی مقامات کو ٹورازم زون ڈیکلیئر کرنے کے حوالے سے کام شروع کردیا گیا ہے،عمران خان کی ہدایت پر آذاد کشمیر میں ماڈل ٹورازم ٹاون قائم کیا جائے گا، سینئر وزیر آزاد کشمیر حکومت

پیر 18 اکتوبر 2021 20:48

وفاقی حکومت کے تعاون سے آذاد کشمیر میں سیاحت کے شعبہ میں لانگ ٹرم منصوبے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سینئر موسٹ وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے آذاد کشمیر میں سیاحت کے شعبہ میں لانگ ٹرم منصوبے شروع کیئے جائیں گے،سیاحت کے شعبہ میں سر مایہ کاری کرنے والوں کو سپیشل اکنامک زون بنا کر دیں گے،مختلف سیاحتی مقامات کو ٹورازم زون ڈیکلیئر کرنے کے حوالے سے کام شروع کردیا گیا ہے،عمران خان کی ہدایت پر آذاد کشمیر میں ماڈل ٹورازم ٹاون قائم کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دور ہ پونچھ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا موسم سیاحت کیلئے انتہائی موزوں ہے چند کلو کلومیٹر کے فاصلہ پر مختلف موسم ملتا ہے ،ایسا دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہے،سنگاپور جیسے ملک میں سال بھر درجہ حرارات تیس سے بتیس رہتا ہے نا کبھی کم ہو کر انتیس ہوتا ہے اور نا کبھی بڑھ کر تینتیس ہوتا ہے جبکہ ہمارے ہاں ایک ہی گاوں کے مختلف حصوں میں سر ماء اور گرما کی الگ الگ چھٹیاں ہوتی ہیں موسم کی یہ انفرادیت آذاد کشمیر کیلئے اللہ کی عظیم نعمت ہے جبکہ آزاد کشمیر کا بے مثال قدرتی حسن کسی نعمت عظمی سے کم نہیں ہے، جس سے استفادہ کر کے آذاد کشمیر کو سیاحوں کے لیئے حقیقی جنت بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان آزاد کشمیر کی سیاحت کے حوالے سے انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں ان کی ہدایت پر آذاد کشمیر میں سیاحت کا سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آذاد کشمیر میں سیاحت کے تاریخ ساز منصوبے پر عملدرآمد کے لئے ماہرین کے ہمراہ چار مقامات دیکھ لیئے ہیں حکومت آزاد کشمیر سیاحت کے نئے منصوبوں کیلئے لاجسٹک سمیت جملہ معاونت فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت واحد شعبہ ہے جس سے حکومت کو برائے راست یا بلا واسطہ ریونیو ملتا ہے جبکہ اس شعبہ میں لاکھوں نوکریاں بھی پیدا کی جا سکتی ہیں۔ایک روزہ دورہ پونچھ کے دوران صدر پی ٹی آئی نے ہجیرہ میں مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سردار کاشان مسعود کے بھائیوں کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور سینئر سیاسی رہنماء سردار سلیم ناز کے گھر بھی گئے۔

اس موقع پر سینئر وزیر سے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنماء راحیلہ عزیز،دعا زبیر،سردار بشارت،سردار صابر ایڈووکیٹ و دیگر نے ملاقاتیں بھی کیں۔ شادی کی تقریب میں سابق ڈپٹی سپیکر سردار عامر الطاف، پر ان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار مرتضی طاہر مرکزی رہنماء سردار افتخار رشید چغتائی،سردار امجد سدوزئی،سردار امتیاز شاہین،سردار تنویر سرور، رفعت اللہ بیگ،سردار شوکت ناز و دیگر بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات