لاہور چیمبر بارٹر ٹریڈ لسٹ پر اپنی تجاویز دے‘ایرانی قونصل جنرل
پیر 18 اکتوبر 2021 20:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بارٹرٹریڈ کے حوالے سے یہ فیصلہ ہوا تھا کہ پاکستان سے چاول اور ڈینم وغیرہ ایران کو برآمد ہوگا اور اس کے بدلے وہ ایران سے بجلی خریدے گا مگر سٹیٹ بینک نے اس حوالے سے سہولت دینے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے یہ معاملہ تاحال التوا میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس وافر ایل پی جی اور قدرتی گیس ہے جو وہ پاکستان کو بارٹر ٹریڈ کے تحت دینا چاہتا ہے، اب یہ پاکستانی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کیا قدم اٹھاتی ہے۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان سے ایران کو آم کی برآمد کے لیے کافی آسانیاں پیدا کی گئی ہیں جس سے آم کے پاکستانی برآمد کنندگان بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایرانی سیب پر پچاس فیصد ڈیوٹی عائد کررکھی ہے جبکہ افغانستان میں یہ ڈیوٹی دس فیصد ہے، پاکستان بھی یہ ڈیوٹی کم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں پاکستانی قونصل خانہ سے ایرانیوں کو ویزا کے اجرا میں کافی تاخیر ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں ایرانی قونصل خانہ فوری ویزے جاری کرتا ہے،پاکستانی قونصل خانہ بھی ویزوں کے اجراء میں تاخیر کم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیوں سے ہٹ کر بھی تجارت کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ٹرکوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے۔ لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ ایرانی قونصلیٹ بارٹرٹریڈ سے متعلق تمام ایشوز لاہور چیمبر کو بھیجے جو وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود کے ساتھ اٹھائے اور حل کرائیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور ایرانی تاجروں کے درمیان مشترکہ منصوبہ سازی باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، دونوں ممالک کو مارکیٹ ریسرچ پر توجہ دینی چاہیے ،دونوں ممالک درآمدات اور برآمدات کے سلسلے میں ایک دوسرے کو ترجیح دیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈکے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن نے کہا کہ ایرانی قونصلیٹ تحریری طور پر بارٹرکمیٹی کے اراکین کے نام اور دیگر تفصیلات بھیجے تاکہ مزید پیش رفت باآسانی ہوسکے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ ایرانی قونصلیٹ لاہور چیمبر میں فارسی لینگویج کورس کے لیے تعاون کرے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.