اللہ کے نبی ؐ کی شان او رذکر ہمیشہ بلند تھا، ہے اور رہے گا:عثمان بزدار
عالمی مشائخ و علماء کانفرنس کاانعقاد خوش آئند ہے ، نبی کریم حضرت محمدؐ سے ہماری محبت ہر خوف سے بالاتر ہے
پیر 18 اکتوبر 2021 20:55
(جاری ہے)
اللہ کے نبی ؐ کی شان او رذکر ہمیشہ بلند تھا، ہے اور رہے گا۔
حضرت محمدؐ کی عظمت انسانی فہم و فراست سے بالاتر ہے۔ سورہ آل عمران میں اللہ تعالیٰ نے خود فرما یا کہ ’’درحقیقت اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان پر یہ بہت بڑا احسان کیا ہے کہ ان کے درمیان خود انہی میں سے رسولؐ مبعوث فرمایا جو اللہ تعالیٰ کی آیات انہیں سناتا ہے اوران کا تزکیہ کرتا ہے اورانہیں کتاب حکمت کی تعلیم دیتا ہے‘‘۔ وہ آج مقامی ہوٹل میں محکمہ اوقاف حکومت پنجاب کے زیر اہتمام عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں عالمی مشائخ و علماء کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ شانِ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں عالمی مشائخ و علماء کانفرنس کاانعقاد خوش آئند ہے اور میں کانفرنس میں شریک مہمانوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام عالمی مشائخ و علماء کانفرنس میں دیگر مذاہب کے سکالر ز بھی تشریف لائے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ برس شان رحمت اللعالمینؐ سے منسوب سکالر شپ پروگرام کا اجراء کیا اور اب تک ذہین اور نادار طلباء کو 27کروڑ38لاکھ روپے کے 10574سکالر شپ دیئے جاچکے ہیں جبکہ رواں سال83کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 29142سکالر شپ دیئے جا رہے ہیں۔ رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ کو ایک ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،غازی یونیورسٹی ڈی جی خان، اوکاڑہ یونیورسٹی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد،یونیورسٹی آف چکوال اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ’’سیرت چیئر‘‘ قائم ہوچکی ہے۔سیرت چیئر کے تحت محققین کو ریسرچ کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمینؐ کی تقریبات اورمحافل جاری ہیں۔یہ شانِ رحمت اللعالمینؐ کے لئے حکومتی سطح پر عاجزانہ کاوشوں کا آغاز ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہو ں کہ آئندہ ہر برس عشرہ شانِ رحمت اللعالمینؐ پہلے سے زیادہ تزک و احتشام سے منایا جائے گا۔ وزیراعظم عمرا ن خان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتاہوں جنہوں نے پہلی مرتبہ ملک بھر میں سرکاری سطح پرعشرہ شانِ رحمت اللعالمینؐ منانے کی شاندار روایت کا آغاز کیا۔ انشاء اللہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کی شاندار روایت کومزید آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میری مشائخ عظام اور علمائے کرام سے استدعا ہے کہ آپ لوگ محراب و منبر کے امین ہیں۔ محراب و منبر کے ذریعے نبی کریمؐ کا ذکر خوب بلند کیجیے اور لوگو ں کو سیرت النبیؐ پرعملدرآمد اور اسوہ حسنہ ؐ اپنانے کی ہدایت وتلقین کیجئے۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اور سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید نے بھی عالمی مشائخ و علماء کانفرنس سے خطاب کیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام کے علاوہ معروف بین الاقوامی علمائے کرام، مشائخ عظام اور دیگر مذاہب کے ممتاز سکالرز نے عالمی مشائخ و علماء کانفرنس میں شرکت کی۔ عالمی مشائخ و علماء کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ کانفرنس کے اختتام پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیرت طیبہ پر کتابیں لکھنے اور نعت خوانی کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات اور ایوارڈز تقسیم کئے اور کانفرنس کے آخر میں خصوصی دعا کرائی گئیمزید اہم خبریں
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.