سانحہ کارساز کی 14 ویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کی یادگار شہداپر حاضری اور فاتحہ خوانی
اکتوبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن بے نظیر کے قافلے پر حملہ کرکے جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو سفاکانہ طریقے سے شہید کیا گیا ، نثار کھوڑو پیپلز پارٹی ملک میں عوام کی حکمرانی کے قیام اور عوام دشمن وفاقی حکومت کے خلافاپنی جدو جہد جاری رکھے گی ۔موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں
پیر 18 اکتوبر 2021 22:01
(جاری ہے)
موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں پیپلز پارٹی اس معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گا اور ہر ضلع میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔
سانحہ کارساز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو شہید بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کی قیادت پربزدلانہ حملہ کیاگیا جس میں 180 سے زائد جیالے شہید اور 6 سو سے زائد زخمی ہوئے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ سانحہ کارساز اور پنڈی سانحے کی جائے واردات کو ایک گھنٹے میں دھو کر تمام شوہدد مٹا دئے گئے۔انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے 18 اکتوبر کو وطن واپس آکر ایک آمر کو للکارا اور آج بلاول بھٹو کی قیادت میں سول ڈکٹیٹرشپ کے خلاف جدوجہد کر کررہے ہیں۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو واحد لیڈر تھیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی۔ قبل ازیںسانحہ کارساز کے شہدائے کے مقام پیپلزپارٹی کے رہنماں کارکنان نے پہنچ کرپھول چڑھائے اورشمعیںروشن کیں۔اس موقع پرشہیدوںکے روح کے ایصال ثواب کے لئے دعامغفرت کرائے گی۔ اس اجتماع میںصوبائی وزیرشہلارضا،ایم این اے شاہدرحمانی،ایم پی اے شاہینہ شیرعلی سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدہ شہلارضا نے کہا کہ ہم حق پرچلنے والے لوگ ہیں موت سے نہیں ڈرتے ،دنیا بھرگواہ ہے کہ دوبارمنتخب وزیراعظم پر اندھیرے میں حملہ کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی کا عوامی مشن آج بھی زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جن سنگین مسائل سے دوچار ہے اس سے نکلنے کی ایک ہی راہ ہے کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے کاز پر چلا جائے۔انہوں نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کار ساز ہمیں ہر سال ایک نیا عزم اور حوصلہ عطا کرتا ہے ،ہمارے شہیدوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.