کوششوں کے باوجود ٹیکس ادائیگی کی شرح اطمینا ن بخش نہیں ہوسکی:میاں زاہد حسین
ٹیکس گزار گوشوارے جمع کروانے میں دلچسپی نہیں لے رہے
بدھ 20 اکتوبر 2021 17:38
(جاری ہے)
ٹیکس گزاروں کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے ہی ایف بی آر کے محاصل میں انکم ٹیکس کاحصہ صرف پینتیس فیصد ہے۔
ابھی تک جرمانوں، گرفتاریوں، جیل اور بینک اکاؤنٹ سے یکطرفہ طور پر کٹوتی کے فیصلوں اور ترمیمی آرڈیننس کے باوجود صورتحال بہترنہیں ہورہی۔ ایف بی آرکونان فائیلرز کے بجلی اورٹیلی فون کے کنکشن منقطع کرنیکا اختیار بھی مل گیا ہے مگراس سے بھی ٹیکس چھپانے والوں کا حوصلہ کم نہیں ہوا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس جوجی ڈی پی کے تناسب کا صرف دس فیصد ہے اسے پندرہ فیصد پر لانا ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں تمام حکومتوں نیاعلانات واقدامات کئے مگراسکا کبھی خاطرخواہ نتیجہ نہیں نکلا اوراسی وجہ سے ملک کو باربارقرضے لینا پڑتے ہیں۔ خسارے پرقا بو پانے، قرضے کا بوجھ ختم کرنے، صنعتی ترقی کے زریعے محاصل اورروزگار بڑھانیاورسماجی حالات وخدمات بہتر بنانے کے لئے متمول افراد کو ٹیکس کی ادائیگی پرراغب کرنا ضروری ہے کیونکہ قرضوں کی وجہ سے ملک کی خودمختاری اورآزادی داؤ پرلگی ہوئی ہے۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ جب تک براہ راست ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کے بجائے ان ڈائریکٹ ٹیکس پرانحصار رہے گا اس وقت تک صورتحال میں بہتری کی امید کرنا خود فریبی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بالواسطہ ٹیکس سے مڈل کلاس اورغریب طبقے متاثرہوتے ہیں جسکی وجہ سے وہ صحت اورتعلیم جیسی ضروری چیزوں پرکمپرومائیز کرنے لگتے ہیں جوملکی مستقبل کے لئے بہت ہی خطرناک ہے۔ دنیا کے کسی ملک نے بالواسطہ ٹیکسوں کی مدد سے ترقی نہیں کی۔مزید تجارتی خبریں
-
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر10فیصد اضافہ ریکارڈ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید7روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 508.68 پوائنٹس کی کمی
-
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
-
خواتین کی انشورنس تک رسائی اور صارفین کا تحفظ ترجیح ہے، چیئرمین ایس ای سی پی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
-
زیرگردش کرنسی میں ہفتہ واربنیاد پرکمی ہوئی،سٹیٹ بینک
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کا 137واں اجلاس
-
بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ،سونے میں کمی ہوئی،رپورٹ
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.