سندھ ہائی کورٹ ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اقدام قتل کیس میں ملزمان کی اپیل پر مجموعی طور پر گیارہ سال کی سزا سے تین تین سال میں تبدیل

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:40

سندھ ہائی کورٹ ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اقدام قتل کیس میں ملزمان کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اقدام قتل کیس میں ملزمان کی اپیل پر مجموعی طور پر گیارہ سال کی سزا سے تین تین سال میں تبدیل کردی۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اقدام قتل کا کیس میں ملزمان کی ٹرائل کورٹ کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے مجموعی سزا گیارہ سال سے تین تین سال کردی۔ ملزمان میں اصغر علی، طفیل احمد، نوید شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر محمد اقبال اعوان کے مطابق 15 ستمبر 2020 شاہراہ فیصل پر پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے مشکوک ملزمان کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی تھی۔ ملزمان کی فائرنگ سے ذیشان نامی اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔