رمیز راجہ بطور چیئرمین پی سی بی کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟

اس عہدے پر رہتے ہوئے ایک روپیہ تنخواہ نہیں لوں گا: رمیز راجہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 اکتوبر 2021 11:37

رمیز راجہ بطور چیئرمین پی سی بی کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 اکتوبر 2021ء ) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اس عہدے پر رہتے ہوئے آئندہ تین سال کے لیے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کرکے لوگوں کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے کھیل کے ساتھ اپنی دلی اور جذباتی وابستگی کی وجہ سے یہ عہدہ قبول کیا ہے اور وہ آئندہ تین سال تک تنخواہ نہیں لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اس لیے بنے ہیں کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کے انداز کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کلب مالکان کے ساتھ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میرا کلیدی مقصد پاکستان میں کرکٹ کے انفرا سٹرکچر کو ٹھیک کرنا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے ، میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ صفر تنخواہ پر جوائن کیا ہے اور تین سال تک میں ایک روپیہ بھی نہیں لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہم اپنی توجہ نچلے لیول پر مرکوز کریں تاکہ نچلی سطح سے ٹیلنٹ کو اوپر لایا جا سکے۔