فیصل آباد میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

غریب عوام کے لیے علاج معالجہ پہنچ سے دور‘ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے عطائیت پرستی پروان چڑھنے لگی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 14:38

فیصل آباد میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) فیصل آباد میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب عوام کے لیے علاج معالجہ پہنچ سے دور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے عطائیت پرستی پروان چڑھنے لگی فیصل آباد کی بیشتر آبادی پہلے ہی غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول خواب بن گیا ہے علاج معالجہ بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گیا ہے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں غریب عوام کے لیے علاج معالجہ کے لئے بنائے گئے سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں نہ صرف ادویات کی قلت پائی جاتی ہے بلکہ دیگر اہم سہولیات کا بھی شدید فقدان ہے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت اور ڈاکٹرز کی عدم تعیناتی کی وجہ سے وسائل نہ ہونے پر لوگ نہ صرف تعویز گنڈے کا سہارا لیتے ہیں بلکہ عطائی ڈاکٹروں سے علاج معالجہ کروا کر اپنی زندگیاں بھی گنوا رہے ہیں ہر دوسرا فرد مختلف مسائل کا شکار ہونے کی وجہ سے شوگر اور بلڈ پریشر کے عارضہ میں مبتلا ہو چکا ہے اگر ان بیماریوں کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے تو شرح اموات میں اضافہ ہو جائے گا صحت جیسی بنیادی سہولت عوام کو فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری میں شامل ہے مگر افسوس وطن عزیز کو آزاد ہوئے 70 سال سے زائد کا طویل عرصہ گزر چکا ہے مگر پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک نہ کرسکی سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جارہی ہیں