ماہم زیادتی وقتل کیس ،عدالت نے ملزم ذاکر عرف انڈولہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کردی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:41

ماہم زیادتی وقتل کیس ،عدالت نے ملزم ذاکر عرف انڈولہ کے خلاف فرد جرم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی نے کورنگی میں چھ سالہ ماہم کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں ملزم ذاکر عرف انڈولہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کردی۔جمعہ کوماڈل ٹرائل کورٹ شرقی نے کورنگی میں چھ سالہ ماہم کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

استغاثہ نے ملزم کے وکیل کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔

عدالت نے ملزم ذاکر عرف انڈولہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے 2 نومبر کو ماہم زیادتی اور قتل کیس میں ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق واقعہ 28 جولائی کو زمان ٹاون تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔ گرفتار ملزم ذاکر عرف انڈولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :