لاڑکانہ، قمبرشہدادکوٹ پولیس کی کاررائی، ایک اشتہاری ملزم گرفتار

جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:51

لاڑکانہ، قمبرشہدادکوٹ پولیس کی  کاررائی، ایک اشتہاری  ملزم گرفتار
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) قمبرشہدادکوٹ پولیس  نے   روپوش،اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم  کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ ای سیکشن شہدادکوٹ ایس ایچ او اخترحسین ابڑو بمعہ پولیس سٹاف نے دوران گشت قبو روڈ نزد گائوں عبداللہ مغیری سے کارروائی کر کے ایک اشتہاری ملزم صدام حسین کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار اشتہاری ملزم تھانہ ای سیکشن شہدادکوٹ کے 8 سنگین کیسز میں کئی سالوں سے اشتہاری تھا ،جس کو شہدادکوٹ اے سیکشن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :