Live Updates

وزیراعظم نے جمعہ کے روز لاہور میں مصروف ترین دن گزارا

عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور ، صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کیں

جمعہ 22 اکتوبر 2021 19:26

وزیراعظم نے جمعہ کے روز لاہور میں مصروف ترین دن گزارا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز لاہور میں مصروف ترین دن گزارا، وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تھے، یہاں انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ون آن ون ملاقات کی، عمران خان نے لاہور میں قیام کے دوران پنجاب کی صوبائی کابینہ میں شامل وزراء سے ملاقاتیں کیں اور اہم اجلاس سمیت مختلف اجلاسوں کی صدارت کی، بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سمیت صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں مہنگائی کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور پنجاب کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا، وزیراعظم پاکستان اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کی رات واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات