سٹیٹ بنک گورنر نے سیاسی بیان دینے ہیں تو الیکشن لڑیں، خواجہ آصف

یہ آئی ایم ایف کے لوگ ہیں جو ملک کا دیوالیہ کر کے چلے جائیں گے،قومی اسمبلی میں اظہار خیال

جمعہ 22 اکتوبر 2021 20:02

سٹیٹ بنک  گورنر نے سیاسی بیان دینے ہیں تو الیکشن لڑیں، خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ ( ن) کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز قبل سٹیٹ بنک کے گورنر نے کہا تھا کہ پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے جس کا بیرون ملک پاکستانیوں کو فائدا پہنچا ہے اگر بیرون ملک پاکستانیوں فائدہ نہیں پہنچا ہے تو باقی جو پاکستانی عوام ہے ان کو کا کیا بنے گا اگر انہوں نے سیاسی بیان دینے ہیں تو الیکشن لڑیں ان کے خاندان میں پہلے بھی لوگ الیکشن لڑتے رہے ہیں گورنر سٹیٹ بینک اس طرح کے بیان دیتے ہیں اگر ان سے کوئی سوال پوچھا جاتا ہے کہتے ہیں کہ یہ سیکرٹ ہے یہ آئی ایم ایف کے لوگ ہیں جو ملک کا دیوالیہ کر جائیں گے اور چلے جائیں گے لیکن اس ملک میں ہم نے رہنا ہے یہ پاکستان کی بات کریں دوسروں کی بات نہ کریں اس پر مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کو سپیکر قومی اسمبلی نے بولنے کا موقع دیا تو اپوزیشن نے شور مچانا شروع کر دیا اور پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کورم کی نشاندہی کر دی سپیکر قومی اسمبلی نے گنتی کا حکم دیا لیکن پورا نہیں تھا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔