وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا جہلم میں نجی سکول کی دیوار گرنے سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس،کمشنر راولپنڈی و سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب

جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت، زخمی اساتذہ اور بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:23

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا جہلم میں نجی سکول کی دیوار گرنے سے 2 بچوں کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہلم میں نجی سکول کی دیوار گرنے سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعہ میں زخمی اساتذہ اور بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ۔