ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات بے بنیاد قرار
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پاکستان میں موجود ہیں۔ ذرائع
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 اکتوبر 2021 14:12
(جاری ہے)
دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم عمران خان مشرق وسطیٰ گرین انیشی ایٹیو سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔
وزیراعظم ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فطری حل سے متعلق پاکستان کے تجربات کو بھی اجاگر کریں گے۔ یہ سربراہ اجلاس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا اقدام ہے۔ مشرق وسطیٰ خطہ کے حوالہ سے اس قسم کا یہ پہلا اجلاس ہے، وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے جن میں سعودی عرب میں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، پاکستانی محنت کشوں کیلئے مزید مواقع پیدا کرنے، معاشی اور تجارتی تعلقات پر پیشرفت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ فریقین علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان دورہ کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالہ سے تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ سعودی عرب میں پاکستانی برادری سے تعلق رکھنے والے ممتاز سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی بات چیت کریں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ، مشترکہ عقیدے، تاریخی اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات ہیں۔ سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو کہ دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جموں و کشمیر سے متعلق او آئی سی رابطہ گروپ سمیت مسلسل اعلیٰ سطحی رابطوں، مختلف شعبوں میں قریبی تعاون، علاقائی و بین الاقوامی امور پر باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔مزید اہم خبریں
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.