راجہ پرویز اشرف کا ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار
عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں ،وزراء اور وزیر اعظم کو نہیں سن رہے ، روپے کی قدر بنگلہ دیشی ٹکے سے بھی کم ہے ،عمران خان کہتے دو ہزار افراد بھی گو کانعرہ لگائیں تو میں چلا جائونگا آج 22کروڑ عوام نعرہ لگارہے ہیں، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:24
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ مادر جمہوریت بیگم نصرت نے جمہوریت کے لیے اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ جہدوجہد کی اور جمہوریت کو آگے بڑھاتی رہیں،بیگم نصرت کو خراج عقیدت ہیش کرتے ہیں۔
انہوںنے مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی چیخیں ہم سب تک آ رہی ہیں، یہ چیخیں کابینہ میں بیٹھے افراد کو نہیں آ رہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومتی عہدیداروں ،غیر ذمہ دارانہ ، ترجمانوں اور مشیروں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنے آئے،عاصمہ شیرازی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کی گئی ،ایک ترجمان سے آگے بڑھ کر وزیر نے نازیبا زبان استعمال کرنے کی انتہا کر دی۔انہوںنے کہاکہ آج اگر کوئی ‘‘لیڈر’’ ہوتا تو اسے پاکستانی عوام کے ساتھ ہونا چاہیے تھا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں سے کوئی ڈیپارٹمنٹ نہیں چل رہا، کوئی معاملہ نہیں حل ہورہا،پی ٹی آئی سے جن کا تعلق ہے وہ بھی پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہاں دو وقت کی روٹی کیلئے لوگ پریشان ہیں،یہ گالی گلوچ کلچر کو لے کر آئے اور اب انہوں نے انتہا کر دی ہے،آپ میڈیا کے لوگوں کی توہین کر رہے ہیں اور پارلیمان کی بے تصویری کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی نے عوام کا جنیا دوبھر کر دیا ہے ، ہم مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ہیں ،ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ نکلے ۔ توشا خانہ کیس کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ آپ ہم سے پوچھتے ہیں تو دوسری طرف آپ کیا کر رہے ہیں،عمران خان کہتے تھے کہ دو ہزار افراد بھی گو کا نعرہ لگائیں تو میں چلا جاؤں گا، آج تو 22 کروڑ عوام یہ نعرہ لگا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ روپیہ کی قدر بنگلہ دیشی ٹکے سے بھی کم ہے،جب بھی کچھ ہوتا ہے تو آپ کہتے ہیں یہ پچھلی حکومتوں نے کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کو وجہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہے ،حکومت اور وزیراعظم عوام کی چیخیں نہیں سن رہے ،حکومت ملک کے ساتھ کیا کھلواڑ کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو اپنا دشمن سمجھتے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کنٹینر پر سبز باغ دیکھائے ،عمران خان نے پاکستانی عوام کو بے حال کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ گورنر سٹیٹ بینک کہتے ہیں کہ ڈالر مہنگے ہونے سے بیرون ملک پاکستانیوں کو فائدہ ہے،کونسے افلاطون ہیں یہ انکو علم نہیں ملک کدھر جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ہر کام، ادارہ رکا ہے معاملہ سلجھانے کی بجائے الجھتا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.