
پاک بھارت ٹاکرے کیلئے جیب سے ٹکٹ خریدی مگر وہ ضائع ہوگئی:شیخ رشید
آپ جانتے ہیں کہ جب شیخ کی اپنی جیب سے خریدی ٹکٹ ضائع ہو جائے تو یہ بہت بڑی خبر ہوتی ہے : وفاقی وزیر داخلہ
ذیشان مہتاب
اتوار 24 اکتوبر 2021
14:59

(جاری ہے)
70 سالہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب سے نوجوانی میں داخل ہوا تب سے پاکستان اور بھارت کا میچ ہر صورت میں دیکھتا ہوں ، اس بار بھی میچ کیلئے دبئی گیا اور میچ کی ٹکٹ اپنی جیب سے خریدی ، ابھی ہوٹل پہنچا ہی تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی حالات کے پیش نظر کال کرکے واپس بلا لیا ، آپ تو جانتے ہیں کہ جب شیخ کی اپنی جیب سے خریدی ٹکٹ ضائع ہو جائے تو یہ بہت بڑی خبر ہوتی ہے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی کال پر دبئی سے شارجہ پہنچا اور فلائٹ پکڑ کر پاکستان آگیا ، پاک بھارت ٹاکرا میرے لئے ہمیشہ سے بہت اہم ہوتا ہے مگر ملکی صورتحال چھوڑ کر میچ انجوائے نہیں کر سکتا تھا۔ ہماری دعائیں ، جوش ، جذبہ اور ولولہ قومی ٹیم کے ساتھ ہے ، دعا ہے کہ وہ فتح یاب ہوں ، ہمارا فائنل آج ہی ہے ، ساری قوم ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دورہ بنگلا دیش،پاکستان ٹیم کا کیمپ 8جولائی سے لگے گا
-
راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے، پاکستان کے لیے 154 واں عالمی ریکارڈ
-
امریکی گالفرپیٹرک ریڈ نے LIV گالف ڈیلس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
پاکستان کے مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک اورعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
فلومینینسیاور الہلال کی ٹیمیں فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
-
باسکٹ بال، اردن کا اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
-
پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے
-
ویمن ٹی ٹونٹی رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار
-
وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں4جولائی کومزید 7 میچ کھیلے جائیں گے
-
یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ (کل )سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی
-
انگلینڈ کی ایما ریڈوکانو ، کیٹی بولٹراور سونی کارٹل کا ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز
-
دورہ بنگلادیش کیلئے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.