
قوم کو آپ سب پر فخر ہے، وزیراعظم عمران خان کی قومی ٹیم اور بالخصوص بابراعظم کو مبارکباد
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر محمد رضوان اورشاہین آفریدی کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا
دانش احمد انصاری
اتوار 24 اکتوبر 2021
22:51

Congratulations to the Pakistan Team & esp to Babar Azam who led from the front, as well as to the brilliant performances of Rizwan & Shaheen Afridi. The nation is proud of you all. pic.twitter.com/ygoOVTu37l
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2021
(جاری ہے)
دبئی میں کھیلے جا رہے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
شاہین نے پہلے اوور کا چوتھا گیند یارکر کرایا جس پر روہت شرما بلا نہ لگا سکے۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے۔سکور ابھی چھ تک پہنچا تھا کہ دوسرے اوپنر لوکیش راہل بھی شاہین کی گیند نہ سمجھ سکے اور کلین بولڈ ہو گئے۔ویرات کوہلی کا ساتھ دینے سوریا کمار یادیو آئے اور دونوں اب تک تیسری وکٹ کیلئے 25رنز جوڑ کر سکور کو 31 تک پہنچایا۔ پاکستان نے چھٹے اوور میں حسن علی کو باؤلنگ پر متعارف کرایا جنہوں نے 11 رنز بنانے والے سوریا کمار یادیو کو چلتا کردیا۔ محمد حفیظ باؤلنگ کے لیے آئے تو پاکستان نے کیچ کی اپیل مسترد ہونے پر رشبھ پنت کیخلاف ریویو لیا لیکن فیلڈامپائر کافیصلہ درست ثابت ہوا اور پاکستان کا ریویو ضائع ہو گیا۔اننگز کے 12ویں اوور میں ریشابھ پنت نے جارحانہ انداز اپنایا اور حسن علی کو لگاتار دو چھکے لگانے سمیت اوور میں 15رنز بنائے لیکن اگلے ہی اوور میں شاداب خان کی گیند پر چھکا لگنے کی کوشش میں وہ اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور باؤلر نے اپنی ہی گیند پر کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی۔بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز نے آؤٹ ہونے سے قبل 39 رنز کی اننگز کھیلی ، ویرات کوہلی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی۔رویندرا جدیجا نے 13 رنز کی اننگز کھیلی لیکن حسن علی کو چھکا لگانے کی کوشش میں متبادل کھلاڑی کو کیچ دے بیٹھے۔شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان کی اننگز کا خاتمہ کردیا، کوہلی نے 49 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔اننگز کے آخری اوور میں حارث رؤف نے پانڈیا کو پویلین لوٹا دیا اور بھارت کی ٹیم ساتویں وکٹ سے محروم ہو گئی۔بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کے لیے 152 رنز ہدف دیا ۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد رضوان نے بھوونیشور کمار کو چوکا اور چھکا لگا کر ان کا استقبال کیا۔اس کے بعد فاسٹ باؤلرز کے خلاف پاکستانی بلے بازوں نے باآسانی رنز کیے لیکن سپنرز کے خلاف وہ جدوجہد کرتے نظر آئے۔بابراعظم کو ابتدا میں رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر انہوں نے رویندرا جدیجا کو چھکا اور ورُن چکراورتھی کو چوکا لگا کر جارحانہ انداز اختیار کیا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دہشتگرد امن و خوشحالی کے دشمن، انشاء اللہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے، شاہد آفریدی کی بلوچستان حملے کی مذمت
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
سلمان آغا نے پاکستانی کرکٹرز کے ’نک نیم‘ بتا دیئے
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان ،محمد عرفان خان قیادت کریں گے،پی سی بی
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ثام وربیک اور کیٹرینا سینیاکووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
-
فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار
-
محمد سراج اور شبھمن گل نے جو روٹ کو دفاعی حکمت عملی اپنانے ٹرول کردیا
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان
-
7 بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.