سرگودھا یونیورسٹی کے6سائنس دان دنیا کے 2فیصد بہترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

منگل 26 اکتوبر 2021 16:54

سرگودھا یونیورسٹی کے6سائنس دان دنیا کے 2فیصد بہترین سائنس دانوں کی ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) سرگودھا یونیورسٹی کے6سائنس دان دنیا کے 2فیصد بہترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔یہ فہرست امریکہ کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران نے مرتب کی اور یہ فہرست گزشتہ ایک سال اور مجموعی کیرئیرمیں کسی بھی محقق کے مقالات کی تعداد اور مقالات میں نام بطور حوالہ استعمال کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔

ایک سال کی بنیاد پر تیار کی گئی فہرست میں پاکستان کے380جبکہ مجموعی کیریئر کی بنیاد پر 127پاکستانی سائنس دان،محققین ،انجینئر اور ڈاکٹر شامل ہوئے۔دنیا کے 2فیصد بہترین سائنس دانوں کی فہرست میں سرگودھا یونیورسٹی سے انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر فاروق انور ،شعبہ فزکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز طاہر، فزکس کے ڈاکٹر محمد اشفاق،، ڈاکٹر محمد عدنان اورفیکلٹی آف فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر شعیب اختر و ڈاکٹر عبدالملک شامل ہیں جبکہ گزشتہ سال بھی دنیا کے 2فیصد بہترین سائنس دانوں کی فہرست میں ڈاکٹر فارو ق انور اور ڈاکٹر نواز طاہر کا نام شامل تھا۔

(جاری ہے)

۔وائس چانسلرسرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر نے اس کامیابی پر فیکلٹی ممبران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عالمی افق پر سرگودھا یونیورسٹی کے محققین اور سائنس دانوں کی شراکت قابل تحسین ہے ۔اس موقع پرڈاکٹر فاروق انور نے  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دورِ حاضر میں بین المضامین تحقیق اہمیت کی حامل ہے اس لیے سائنس دانوں اور محققین کو چاہیے کہ نتیجہ خیز تحقیق پر توجہ دیں تاکہ تحقیقی نتائج سے معاشرہ استفادہ کر سکے۔