
پاکستان میں 70 سالہ مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹنے والی خبریں گمراہ کن ہے
ملک میں موجودہ مہنگائی9 فیصد ہے، حکومتی کوششوں سے آٹا، چینی اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، عوام کوٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے ریلیف دیا جائے گا۔ ترجمان مشیرخزانہ مزمل اسلم
ثنااللہ ناگرہ
منگل 26 اکتوبر 2021
21:35

(جاری ہے)
عنوان میں ذکر ہے کہ پاکستان میں ستر سالہ مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مضمون میں صرف تین چار اشیاء کے مہنگے ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اعدادوشمار سے غلط ہیڈ لائن لگا کر سنسنی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا درست موازنہ CPI سے ہی کیا جاسکتا ہے جوکہ 365آئٹمز اربن میں 244آئٹمز رورل میں لے کر مرتب کی جاتی ہے۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔ چین سے جرمنی تک کئی دہائیوں کے مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ ملک میں موجودہ مہنگائی نو فیصد کے حساب سے ہے جو کم و بیش اس سال کے ٹارگٹ کے قریب اور گزشتہ سال سے کم ہے۔عالمی مہنگائی کے باوجودحکومت اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے تاکہ مہنگائی کے اثرات عوام تک کم سے کم پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے آٹا، چینی اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں کھانے کا گھی اور تیل کے ٹیکسز کی شرح کو کم کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حکومت عوام کوٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے ریلیف دینے کی پالیسی پر عملدرآمد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فی کس آمدنی میں اضافہ مہنگائی کی شرح سے نسبتا زیادہ ہواہے۔ اگر ماضی پر نگاہ ڈالی جائے تو مختلف ادوار میں مہنگائی کی شرح آج سے کئی زیادہ رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.