کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

بدھ 3 نومبر 2021 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2021ء) شہر قائد میں ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سرد کردیا ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں سائبیریا کی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں صبح کے وقت سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور صبح کے وقت درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں سائبیریا کی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھے گی تاہم مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :