جادو ٹونا اور منتروں سے نہیں چلائی جا سکتی،ملک چلانے کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو تحریک انصاف کے پاس نہیں،انجینئر امیر مقام
وزیر اعظم نے اپنے وزیروں کو این آر او دے کر احتساب کے نام پر لاقانونیت کی انتہا کر دی ہے،جھوٹے احتساب سے ڈرنے والے نہیں،ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، صدر (ن) لیگ خیبرپختونخوا
بدھ 3 نومبر 2021 16:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے اور حکومت کو پرواہ ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جادو ٹونا اور منتروں سے نہیں چلائی جا سکتی،ملک چلانے کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے پاس نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اس ملک کو بگاڑنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،ادارے برباد کر دیئے گئے ہیں،وزیر اعظم نے اپنے وزیروں کو این آر او دے کر احتساب کے نام پر لاقانونیت کی انتہا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس جھوٹے احتساب سے ڈرنے والے نہیں،ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری افرتفری کے اس عالم میں عوام کی نظریں میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیک ن پر لگی ہوئی ہیں،آنے والا دور شیر کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2022 میں ہونگے،کارکن ابھی سے الیکشن کمپین کا آغاز کریں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ گھر گھر تک پہنچائیں،انشا اللہ جیت ہماری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام چٹان کی طرح نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب سندھ کی مقامی پارٹی بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں اس کا کسی پارٹی سے مقابلہ نہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ لواری ٹنل پر کام جنرل مشرف نے میرے اصرار پر شروغ کیا جو چترال کے عوام کا حق بنتا تھا میں نے چترال کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔انہوں نے آفسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے میگا پراجیکٹس جس میں چکدرہ چترال گلگت ایکسپریس وے اور سی پیک کے منصوبے شامل تھے وہ پی ایس ڈی پی سے نکال دیئے گئے جوچترال کے عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.