Live Updates

مہنگائی سے نجات کے لئے عمران خان سے نجات ضروری ہے،بلاول بھٹوزرداری

عمران خان کو بھگانے سے ہی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوسکتا ہے،پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیاں ہی ملک کو خوش حالی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہیں، اپنے حلقہ انتخاب میں کارکنوں اور رہنمائوں سے خطاب

ہفتہ 6 نومبر 2021 23:42

مہنگائی سے نجات کے لئے عمران خان سے نجات ضروری ہے،بلاول بھٹوزرداری
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ مہنگائی سے نجات کے لئے عمران خان سے نجات ضروری ہے، عمران خان کو بھگانے سے ہی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوسکتا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے ہفتہ کو اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا۔

بلاول بھٹوزرداری فریال تالپور کے ہمراہ سٹی رتو ڈیرو میں واقع بپڑ محلے میں سٹی صدر ممتاز عاربانی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے اجلاس کی صدارت کی ،اس موقع پر سٹی جنرل سیکرٹری سید مہدی شاہ ،خورشید احمد جونیجو، جمیل سومرو، سہیل سیال، اعجاز لغاری، غلام مصطفی لغاری، اعجاز جاکھرانی، سیمی فرحت سومرو، نصیبہ چنہ،عمران جتوئی، نثار مراد بھٹو، محمد علی بگھیو، سردار علی نواز جلبانی، محمد محسن مشہوری، فدا پھلپھوٹو، منصور سومرو اعجاز شیخ، ڈاکٹر سکندر لاکھو، شاہد خان بھٹو، اشفاق خان بھٹو،ڈاکٹر شفقت سومرو، عبدالفتاح بھٹو، محبوب شاہ، سید شاہدشاہ، میر آصف خان جلبانی، میر صوبیدار جلبانی، اسد اللہ گھانگھرو،ندیم اختر سومرو، خالد جونیجو، زاہد جلبانی، غلام علی ابڑو، زاہد سرفراز سومرو، سید مہر علی شاہ، سید عابد شاہ، ذیشان شاہ، ڈاکٹر بدر چنو، شبانہ ڈومکی سمیت دیگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پربلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل کے حل کے حوالے سے فوری ہدایات دیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ یہ سال ترقی کا ہوگا مگر یہ سال تو مہنگائی کا ثابت ہوا،یوٹرن لینا عمران خان کی عادت ہے، عملی طور پر ترقی کے اپنے تمام دعوئوں سے یوٹرن لے کر عمران خان مہنگائی کے راستے پر ملک کو ڈال چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیاں ہی ملک کو خوش حالی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات