اپوزیشن کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں، الحاج ممتاز اختر کاہلوں

منگل 9 نومبر 2021 13:01

سرگودھا۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2021ء) چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ  ملکی دولت لوٹنے والے اکٹھے ہوکر این آر او مانگ رہے ہیں مگر انہیں این آر او نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ  قوم کو سمجھ آگئی ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ صرف اور صرف کرپشن بچائو ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی کرپٹ شخص کو این آر او نہیں دیا جائے گا اور ملکی لوٹی گئی دولت کو ہر صورت واپس لایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کل تک محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف باتیں کرنے والے آج خواتین کے تقدس کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ   جو لوگ ملکی ترقی کو دیکھنا نہیں چاہتے وہ اپوزیشن کے جھنڈے تلے اکٹھے ہورہے ہیں ان کا بیانیہ صرف اقتدار ہے   اور ان کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ان کو مسترد کرچکی ہے اور آئندہ 2023 انتخابات میں بھی  پاکستان تحریک انصاف برسر اقتدار آئے گی۔