Live Updates

ٹی ٹی پی کے جو لوگ آئین تسلیم نہیں کرتے اُن کے ساتھ جنگ جاری رہے گی

سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کوکیوں طلب کیا گیا سمجھ نہیں آیا، ہوسکتا ہے کہ شہدا کے والدین کو تسلی دینے کے لیے وزیراعظم کو طلب کیا گیا ہو۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 نومبر 2021 12:13

ٹی ٹی پی کے جو لوگ آئین تسلیم نہیں کرتے اُن کے ساتھ جنگ جاری رہے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 نومبر 2021ء) : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات آئین و قانون کے مطابق ہوں گے۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے پاکستان نے بہت اچھے انداز سے لڑی اور ہم کامیاب بھی رہے۔ ٹی ٹی پی کے جو لوگ آئین تسلیم نہیں کرتے اُن کے ساتھ جنگ جاری رہے گی۔

سپریم کورٹ میں سانحہ اے پی ایس سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس سے کہا کہ بتائیں ایف آئی آر سے متعلق کیا کرنا ہے، سپریم کورٹ کا جو آرڈر آیا ہے اس میں ایف آئی آر سے متعلق کچھ نہیں لکھا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو طلب کیے جانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کوکیوں طلب کیا گیا ، اس کی سمجھ نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ شہدا کے والدین کو تسلی دینے کے لیے وزیراعظم کو طلب کیا گیا ہو۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت کہتی ہے کہ ٹی ٹی پی کےکچھ لوگ پاکستان کے آئین کو تسلیم کرتے ہیں، جو آئین کو تسلم کر کے پاکستان میں زندگیاں بسر کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی یہ ہی کہتے ہیں کہ جو آئین کو تسلیم کرتے ہیں انہیں موقع دیں گے، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات آئین وقانون کےمطابق ہی ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:        
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات