Live Updates

عمران خان کی پہلی پیشی پر ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں،ابھی تو بہت سے کیسز باقی ہیں ‘عظمی بخاری

عمران خان اور ان کے چھوٹے بڑے چمچوں کو ایک ایک چوری کا حساب دینا ہوگا‘سیکرٹری اطلاعات (ن)لیگ پنجاب

جمعرات 11 نومبر 2021 13:33

عمران خان کی پہلی پیشی پر ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں،ابھی تو بہت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2021ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ عمران خان کی پہلی پیشی پر ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں،عمران خان ابھی صرف اے پی ایس کیس میں عدالت میں پیش ہوئے ہیں،چینی چوری،گندم چوری،ادویات چوری ،ایل این جی چور اور پیٹرول چور کے کیسز ابھی عمران نیازی کی منتظر ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چھوٹے چمچے صاحب اپنی معلومات درست کرلیں،جھوٹ کی عینک اتاریں گے تو سچ نظر آئے گا نا، نوازشریف اور انکا خاندان سو سے زائد عدالتی پیشیاں بھگت چکا ہے،آپ اس دوائی پینا ڈول کا خیال کریں جو اس وقت عوام کو میسر نہیں،آپکی پینا ڈول کا انتظام ہم کر دیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور مریم نواز نے ڈرامہ کیس میں 87پیشیاں بھگتی،شہبازشریف اور حمزہ شہباز آج بھی لاہور کی تین عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں ،مریم نواز چار سال سے اسلام آباد کی عدالتوں کے چکر لگارہی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کی پہلی پیشی پر ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں،عمران خان ابھی صرف اے پی ایس کیس میں عدالت میں پیش ہوئے ہیں،چینی چوری،گندم چوری،ادویات چوری ،ایل این جی چور اور پیٹرول چور کے کیسز ابھی عمران نیازی کی منتظر ہیں،سب سے بڑا راولپنڈی رنگ روڈ ڈاکہ ابھی پائپ لائن میں پڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار کا جعلی شراب لائسنس بھی ابھی زیر التواہے۔ابھی کل ہی عمران خان نے پرویز خٹک اور عامر کیانی کو بھی نیب سے این آر او دلایا ہے،عمران خان اپنے دوستوں اور وزیروں کو این آر او دلاتے تھک جائیں گے لیکن کیسز ختم نہیں ہونگے،عمران خان اور ان کے چھوٹے بڑے چمچوں کو ایک ایک چوری کا حساب دینا ہوگا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات