Live Updates

عمران خان اور ان کے چھوٹے بڑے چمچوں کو ایک ایک چوری کا حساب دینا ہوگا

عمران خان کی پہلی پیشی پر ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں،ابھی تو بہت سے کیسز باقی ہیں : عظمیٰ بخاری

جمعرات 11 نومبر 2021 21:59

عمران خان اور ان کے چھوٹے بڑے چمچوں کو ایک ایک چوری کا حساب دینا ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2021ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ عمران خان کی پہلی پیشی پر ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں،عمران خان ابھی صرف اے پی ایس کیس میں عدالت میں پیش ہوئے ہیں،چینی چوری،گندم چوری،ادویات چوری ،ایل این جی چور اور پیٹرول چور کے کیسز ابھی عمران نیازی کی منتظر ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چھوٹے چمچے صاحب اپنی معلومات درست کرلیں،جھوٹ کی عینک اتاریں گے تو سچ نظر آئے گا نا، نوازشریف اور انکا خاندان سو سے زائد عدالتی پیشیاں بھگت چکا ہے،آپ اس دوائی پینا ڈول کا خیال کریں جو اس وقت عوام کو میسر نہیں،آپکی پینا ڈول کا انتظام ہم کر دیں گے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور مریم نواز نے ڈرامہ کیس میں 87پیشیاں بھگتی،شہبازشریف اور حمزہ شہباز آج بھی لاہور کی تین عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں ،مریم نواز چار سال سے اسلام آباد کی عدالتوں کے چکر لگارہی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کی پہلی پیشی پر ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں،عمران خان ابھی صرف اے پی ایس کیس میں عدالت میں پیش ہوئے ہیں،چینی چوری،گندم چوری،ادویات چوری ،ایل این جی چور اور پیٹرول چور کے کیسز ابھی عمران نیازی کی منتظر ہیں،سب سے بڑا راولپنڈی رنگ روڈ ڈاکہ ابھی پائپ لائن میں پڑا ہے۔

انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار کا جعلی شراب لائسنس بھی ابھی زیر التواہے۔ابھی کل ہی عمران خان نے پرویز خٹک اور عامر کیانی کو بھی نیب سے این آر او دلایا ہے،عمران خان اپنے دوستوں اور وزیروں کو این آر او دلاتے تھک جائیں گے لیکن کیسز ختم نہیں ہونگے،عمران خان اور ان کے چھوٹے بڑے چمچوں کو ایک ایک چوری کا حساب دینا ہوگا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات