لسبیلہ کے زراعت کو محفوظ رکھنے کیلیے کے الیکٹرک نامی بے لگام گھوڑے کو قابو کیا جائے ، زمیندار ایکشن کمیٹی

پرویز مشرف کے دور میں لسبیلہ کو دی جانے والی سبسڈی کو بحال کیا جائے، وائس چیئرمین محمد رحیم بلوچ

پیر 15 نومبر 2021 20:39

وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) لسبیلہ کے زراعت کو محفوظ رکھنے کیلیے کے الیکٹرک نامی بے لگام گھوڑے کو قابو کیا جائے پرویز مشرف کے دور میں لسبیلہ کو دی جانے والی سبسڈی کو بحال کیا جائے ان خیالات کا اظہار لسبیلہ زمیندار ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین محمد رحیم بلوچ نے کیا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کی زراعت اور اس سے وابستہ افراد کی ترقی کیلئے سابق صدر پرویز مشرف وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ جمالی اور وزیر اعلی بلوچستان جام آف لسبیلہ جام محمد یوسف عالیانی مرحوم کے دور وزارت میں بجلی کی مد میں فراہم کی جانے والی سبسڈی کو دوبارہ بحال کرکے لسبیلہ کے زراعت پیشہ افراد اور زراعت کو محفوظ رکھنے کیلیے فوری طور سے اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں زراعت کی ترقی کیلیے یہ ناگزیر ہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں حکومت پاکستان اور بلوچستان اگر سبسڈی کی فراہمی کو بحال نہیں کرسکتیں ہیں تو کم از کم حکومت کی جانب سے سبسڈی کی مد میں فراہم کی جانے والی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے اس کو پینسٹھ ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ پینسٹھ ہزار کیا جائے تاکہ لسبیلہ میں زراعت اور اس سے وابستہ افراد اپنے پاں پر کھڑے ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں کے الیکٹرک نے زراعت اور اس سے وابستہ افراد کو اس قدر نقصان پہنچایا جس کی تلافی ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کی زراعت کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے کے الیکٹرک نامی بے لگام گھوڑے کو قابو کرنے کی اشد ضرورت ہے جب تک اس بے لگام گھوڑے پر قابو نہیں کیا جائے گا تب تک لسبیلہ کی زراعت اور اس سے وابستہ افراد سکھہ برا سانس نہیں لے پاہیں گیانہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے جس طرح لسبیلہ کے زمینداروں کو ایوریج بل جاری کرکے لاکھوں روپوں کا مقروض کردیا ہے وہ لسبیلہ کی زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور انرجی ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے الیکٹرک کی جانب سے زمینداروں کو جاری کی گئی ایوریج بلوں کی باریک بینی سے چھان بین کرتے ہوئے لسبیلہ کے زمینداروں کو کے الیکٹرک کے ظالمانہ ایوریج بلوں کی مدمیں لاکھوں روپوں کی رقموں سے نجات دیتے ہوئے ان کو آزادی فراہم کریں۔