وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مقدار میں معمولی اضافہ ریکارڈ، محکمہ موسمیات

منگل 16 نومبر 2021 20:48

اسلام آباد۔16نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 16 نومبر2021ء) :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  پولن کی مقدار میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب نچلی سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار  04 سے بڑھ کر 05 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 00  فی مکعب میٹر تھی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن  کی مقدار 01  فی مکعب میٹر جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام اور دیگر پولن کی مقدار 04 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :