سعودی عرب میں ہر ہفتے 92 افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں

جمعرات 18 نومبر 2021 15:34

سعودی عرب میں ہر ہفتے 92 افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2021ء) سعودی عرب میں ہر ہفتے 92 افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق    وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہونے والے مردوں کی ہفتہ وار تعداد 71 ہے جبکہ خواتین کی تعداد 21 ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اعتبار سے سعودی عرب میں سالانہ 5 ہزار افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں تمباکو نوشی کے انسداد کے لیے کوششیں جاری ہیں جن کے تحت قانون نافذ کیا گیا ہے کہ دکانوں میں 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنا منع ہے۔اسی طرح سگریٹ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ مہنگے ہونے کی وجہ سے اس کے صارفین کی تعداد کم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :