Live Updates

اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، نوازشریف واپس آ سکتے ہیں

ہو سکتا ہے کہ 5 سال پورے ہوں، چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے، باہر سے کوئی آ سکتا ہے جس کا کام الیکشن کرا کر اقتدار کسی اور کو منتقل کرنا ہو گا۔صوبائی وزیر منظور وسان کی پیشگوئیاں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 نومبر 2021 11:46

اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، نوازشریف واپس آ سکتے ہیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔23 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، نوازشریف واپس آ سکتے ہیں۔سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حالات خراب ہیں آگے جا کر اور بھی حالات خراب ہوں گے۔ہو سکتا ہے کہ 5 سال پورے ہوں، چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے، باہر سے کوئی آ سکتا ہے۔

جس کا کام الیکشن کرا کر اقتدار کسی اور کو منتقل کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں کھچڑی جو پک رہی ہے وہ کسی نتیجے پر پہنچے گی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 3 ماہ بہت اہم ہیں، نوازشریف واپس آ سکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوز اور ویڈیوز آئیں گی۔اس سے قبل منظور وسان نے ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی کی اور کہا عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خواب دیکھا ہے کہ عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں، وہ خودمستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔ مہنگائی کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں اتنی مہنگائی کردی جس سے عوام سخت پریشان ہیں، عوام اچانک سڑکوں پر نکل آئیں گے۔رہنما پیپلز پارٹی نے نیب مقدمات کے سے متعلق کہا کہ میرے کیخلاف نیب نے جھوٹے مقدمات بنائے جوخودختم ہوجائیں گے، میرے خلاف مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قتل کے واقعہ انتہائی افسوناک ہے ، مقتول پیپلز پارٹی کا کارکن تھا ان کی موت پر بہت افسوس ہوا۔۔ قبل ازیں منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکر میں ہیں لیکن وہ دوسری پارٹی نہیں بنا سکتے اور اگر وہ دوسری پارٹی نہ بنا سکے تو کسی پارٹی میں چلے جائیں گے جب کہ علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھی عمران خان سے بغاوت کر چکے ہیں اور مزید باغی آئندہ سال منظر عام پر آئیں گے ، جو ساتھیوں سمیت بغاوت کا اعلان کریں گے ، احتساب کا سلسلہ چل پڑا ہے اور کوئی نہیں بچے گا ، آج اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ ہے،2022 میں حکومتی اراکین کی پکڑ دھکڑ ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات