میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ مشکوک ہو گیا
طالبہ کی پوری باڈی کا ایکسرے اور پوسٹ مارٹم کیا جائے گا،تحقیقات میں چیزیں سامنے آئیں گی،طالبہ کی موت سے متعلق اس وقت کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج ڈاکٹر گلزار شیخ کا بیان
مقدس فاروق اعوان جمعرات 25 نومبر 2021 11:07
(جاری ہے)
نوشین کاظمی نے خودکشی کی ہے یا انہیں قتل کیا گیا ہے، میڈیکل کالج کے طالب علموں نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
واقعے پر پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج ڈاکٹر گلزار شیخ کا بیان بھی آیا ہے۔پرنسپل کا کہنا ہے کہ جاں بحق طالبہ کے والد کو ان کی روم سے ملوایا ہے۔ڈاکٹر گلزار شیخ نے بتایا کہ پولیس بھی تحقیقات کر رہی ہے۔کالج نے بھی انکوائری کمیٹی بنائی ہے۔طالبہ کی پوری باڈی کا ایکسرے اور پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔والدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔تحقیقات میں چیزیں سامنے آئیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ طالبہ کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔طالبہ کی موت سے متعلق اس وقت کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ واضح رہے کہ دو سال قبل ڈینٹل کالج میں فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا کماری کی لاش برآمد ہوئی تھی۔نمرتا کماری کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر سخت ردِ عمل دیکھنے میں آیا تھا۔ 16 ستمبر کو بی بی آصفہ ڈینٹل کالج فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا چندانی کی چانڈکا ہاسٹل میں مردہ پائے جانے کا کیس ہائی پروفائیل قرار دیا گیا جس کی مختلف زاویوں سے انتہائی باریک بینی سے نہ صرف تفتیش کی گئی بلکہ ایف آئی اے، پنجاب فارنزک ایجنسی، نادرا، لمس جامشورو، کیمیکل ایگزمن سمیت متعدد اداروں سے بھی مدد لی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.