خرم پرویز کی گرفتاری پر ہیومن رائٹس واچ کی مذمت

بھارت اختلاف رائے کو کچلنے کے لیے انسداد دہشت گردی کا قانون استعمال کر رہا ہے، رپورٹ

جمعہ 26 نومبر 2021 16:06

خرم پرویز کی گرفتاری پر ہیومن رائٹس واچ کی مذمت
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے علم بردار خرم پرویز کی گرفتاری پر ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں بھارتی حکومت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اختلاف رائے کو کچلنے کے لیے انسداد دہشت گردی کا قانون استعمال کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی نے انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن خرم پرویز کو دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں رواں ہفتے گرفتار کیا تھا۔خرم پرویز کی گرفتاری پر یورپین یونین نے کہا کہ وہ انسانی حقوق کے معروف کارکن کی گرفتاری سے آ گاہ ہیں اور اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ پہلے ہی خرم پرویز کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرچکی ہے۔