Live Updates

سردار تنویر الیاس خان کاملٹی نیشنل کمپنی ایم ٹی بی سی باغ کا دورہ، ایگزیکٹیو چیئرمین محمود الحق سے ملاقات

ایم ٹی بی سی کی سیاحت،آئی ٹی، ایوایشن، میکا نائزڈ فارمنگ،سی فوڈ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی

ہفتہ 27 نومبر 2021 14:26

سردار تنویر الیاس خان کاملٹی نیشنل کمپنی ایم ٹی بی سی باغ کا دورہ، ایگزیکٹیو ..
باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) صدر پاکستان تحریک انصاف آذاد کشمیر و سینئر موسٹ وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان کاملٹی نیشنل کمپنی ایم ٹی بی سی باغ کا دورہ۔ ایگزیکٹیو چیرمین محمود الحق سے ملاقات۔ایم۔ٹی بی سی کی جانب سے سیاحت،آئی ٹی، ایوایشن، میکا نائزڈ فارمنگ،سی فوڈ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی۔

پڑھے لکھے جوانوں کو روزگار مہیا کرنے کے لیئے آئی ٹی پارکس قائم کرنے کا بھی فیصلہ۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنا نے کے لیئیووکیشنل ٹرینگ سینٹرز کا بھی آ غاز کیا جائے گا۔ اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری اور روزگار کی فراہمی عمران خان کا ویژن اور پروگرام ہے۔محمود الحق وزیراعظم عمران خان کے اس ویژن کی تکمیل کے لیے وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کررہے ہیں جس سے عام آدمی کو روزگاز کے مواقع ملیں گے۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت محمود الحق اور ان کی بزنس گروپ کی مکمل معاونت کرے گی۔ آزادکشمیر کے لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور انکی سماجی خدمت میں ایم ٹی بی سی پیش پیش ہے جس پر ہم ایم ٹی بی سی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے ایگزیکٹیو چیرمین ایم ٹی بی سی محمودالحق نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مل کر یہاں کے لوگوں کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ عوام کی خدمت ہماری پہلی ترجیحی ہے۔ سماجی شعبہ میں بھی ہماری خدمات جاری ہیں گی تاکہ یہاں کے لوگوں کا معیار زندگی بلندہو سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات