
دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، وزیراعظم افغانستان
ہم تمام ممالک کو یقین دلاتے ہیں کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے ‘ بہترین معاشی تعلقات رکھنا چاہتے ہیں دنیا کے تمام فلاحی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اپنی امداد معطل نہ کریں‘ جنگ زدہ قوم کی مدد کریں تاکہ مسائل حل کیے جاسکیں
اتوار 28 نومبر 2021 11:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام فلاحی اداروں سیمطالبہ کرتے ہیں وہ اپنی امداد معطل نہ کریں اور ہماری جنگ زدہ قوم کی مدد کریں تاکہ لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں۔
طالبان نے 15 اگست کو افغانستان کی حکومت حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد ملک میں موجود تمام غیرملکی واپس چلے گئے تھے اور افغانستان میں معاشی بحران پیدا ہوگیا ہے۔افغانستان میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے اور بینکنگ کے شعبے کو بھی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔امریکا نے کابل کے 10 ارب ڈالر کے اثاثے بھی منجمد کر دیے ہیں اور دوسری جانب عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بھی فنڈ تک افغانستان کی رسائی معطل کردی ہے۔امریکا کی سربراہی میں غیر ملکی عطیات دہندگان نے افغانستان کی گزشتہ حکومت کے 20 سالہ دور میں سرکاری اخراجات کا 75 فیصد حصہ فراہم کیا تھا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے اداروں نے افغانستان میں انسانی بحران کے خدشات سے بھی خبردار کیا ہے کہ ملک کی نصف آبادی 38 لاکھ افراد سردیوں کے موسم میں بھوک کا شکار ہوسکتے ہیں۔ملک کی بگڑتی معاشی حالت کے باعث شہری کھانے اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنے گھریلو اشیا فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے گئے
-
ٹرمپ اسرائیل کو عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے میں مدد دے سکتے ہیں، نتن یاہو
-
اسرائیلی جیلوں سے 1968 فلسطینی قیدی رہا
-
مشرق وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دورکا آغاز ہے، امریکی صدر
-
چین کا امریکا پرجوابی وار، ٹرمپ کے نئے ٹیرف کو منافقانہ قرار دیدیا
-
اسرائیل سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ٹرمپ
-
چھ ماہ میں پہلی مرتبہ غزہ میں ایندھن اور گیس کے ٹرک داخل
-
حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے ، سیکڑوں فلسطینی قیدی بھی غزہ پہنچ گئے
-
آسٹریلوی ایئرلائن قنطاس کے 57 لاکھ صارفین کا ڈیٹا آن لائن لیک
-
فوجی کارروائی ختم نہیں ہوئی،نیتن یاہوکی ڈھٹائی برقرار
-
چین کو تکلیف نہیں دینا چاہتے ڈونلڈ ٹرمپ
-
غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے، امریکی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.