تہمینہ صادق خان اور سیکرٹری وویمن کمیشن محترمہ رابعہ گیلانی ضلع جہلم ویلی پہنچ گئیں

آزادکشمیر بھر میں سولہ روزہ مہم خواتین پر تشدد کی روک تھام کا مقصد خواتین کے مسائل اجاگر کرنا اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے آواز بلند کرنا ہے

اتوار 28 نومبر 2021 13:35

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) آزاد جموں وکشمیر میں خواتین پر تشدد کے خلاف جاریہ مہم کے سلسلے میں چئیرپرسن وویمن کمیشن آزاد جموں وکشمیر تہمینہ صادق خان اور سیکرٹری وویمن کمیشن محترمہ رابعہ گیلانی ضلع جہلم ویلی پہنچ گئی جہاں پر خواتین نے ان کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر سوشل ویلفیئر سنٹر میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالہ سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تہمینہ صادق خان نے کہا کہ ہمارا مقصد خواتین کو باشعور بنانا ہے وویمن کمیشن نے ہر فورم پر خواتین کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے بھرپور کوشش کی۔

انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں سولہ روزہ مہم خواتین پر تشدد کی روک تھام کا مقصد خواتین کے مسائل اجاگر کرنا اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے آواز بلند کرنا ہے۔

(جاری ہے)

معاشرے کے اندر خواتین کو اہم مقام حاصل ہے ہماری خواتین بہت صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ہماری خواتین بہت ہی بہادر اور جرا?ت مند ہیں۔وویمن کمیشن آزاد جموں وکشمیر پورے آزادکشمیر میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالہ سے واک اور سیمینار منعقد کر رہی ہے ہم حکومتی اداروں سے لے کر اسمبلی تک خواتین کے حقوق کے تحفظ اور تفریق کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے پوری ریاست کی ترقی کا راز خواتین کی صلاحیتوں سے استعفادہ کرنے میں ہی مضمر ہے۔

تقریب کے اہتمام پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں خواتین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :