ویسٹ انڈیز کیساتھ ہوم سیریز، محمد یوسف اور عمر گل کوعبوری کوچز مقرر کیے جانیکا امکان

عبوری بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن اورباؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کا کنٹریکٹ ختم ہو چکا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 نومبر 2021 14:38

ویسٹ انڈیز کیساتھ ہوم سیریز، محمد یوسف اور عمر گل کوعبوری کوچز مقرر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 نومبر 2021ء ) ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز کے لئے محمد یوسف کو عبوری بیٹنگ کوچ اورعمر گل کو باؤلنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے لئے کوچنگ اسٹاف کی تلاش ہے، پی سی بی نے معاملے پر مشاورت شروع کردی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز کے لئے عبوری کوچز لگائے جائیں گے ، محمد یوسف کو عبوری بیٹنگ کوچ اور عمر گل کو باؤلنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

عبوری بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن اور باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کا کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔