حکومت نے ڈاکٹروں سمیت 19افراد کو گرفتار کر کے وعدہ خلافی کی ہے ،چیئر مین ایکشن کمیٹی
جب تک تمام گرفتار افراد کو رہا کر کے انکے خلاف دائر مقدمات واپس اور دونوں صحت سیکرٹریز کو عہدوں سے ہٹایا نہیں جاتا مذاکرات نہیں ہونگے ، ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور نرسز (آج )سے تمام ہسپتالوں میں سروسز وتھ ڈرا کر رہے ہیں ،چیئرمین ایکشن کمیٹی ڈاکٹر حفیظ مندوخیل
اتوار 28 نومبر 2021 19:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز حکومت نے ینگ ڈاکٹرز سے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آرہے ہیں لہذا صوبے کی عزت کی خاطر دھرنے کو ایک طرف منتقل کیا جائے بعدازاں رات کے تین بجے پولیس کے ذریعے احتجاج پر کریک ڈائون کرکے 19افراد کو گرفتار کیا گیا اور انہیں آج جیل منتقل کردیاگیاہے حکومت نے وعدہ خلافی کی ہے اب جب تک سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ اور عزیز جمالی کو تبدیل نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اسٹاف فیڈریشن اور ینگ نرسز نے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ہم (آج )پیر سے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں او پی ڈی، آپریشن تھیٹر سمیت تمام سروسز وتھ ڈرا کریں گے اور جب تک ہمارے ساتھیوں کو باعزت طور پر رہا اور انکے خلاف مقدمات ختم نہیں کئے جاتے ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر سے ینگ ڈاکٹرز کو کوئٹہ پہنچنے کی کال دے دی گئی ہے ہم جیلیں بھریں گے اور حکومت کے پاس جیلوں میں جگہ کم پڑجائیگی اگر ضرورت پڑی تو تینوں صوبوں سے ینگ ڈاکٹرز کے نمائندے بھی کوئٹہ پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عدلیہ کو بھی مس گائیڈ کیا ہمیں کہا گیا کہ جوتوں کی دکانیں کھول لیں اگر ہم نے جوتوں کی دکانیں کھول لیں اور کورونا وائرس جیسا مرض آیا تو یہی عدلیہ ہمارے پاس آئیگی ڈاکٹروں کو کورونا وائرس میں خدمات سرانجام دینے پر سلوٹ کئے گئے البتہ آج انکے ساتھ یہ سلوک کیاجارہا ہے عدلیہ نے 2016میں جس ٹراما سینٹر کا نوٹس لیا اس میں آج بھی صورتحال جوں کی توں ہے اگر عدلیہ نے از خود نوٹس لینا ہے تو وہ زیارت ، پنجگور میں پڑی لاشوں پر بھی از خود نوٹس لیتے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو چی گیویرا بننے پر مجبور نہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عوام او ر اپنے مسائل کے حل لئے سراپا احتجاج ہیں ہمیں ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی گئی جو کردی گئی حکومتی رویے نے ہمیں اس نہج پر پہنچایا کہ اب ہم نے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی ہے حکومت نے ہمارے ساتھ جس تھالی میں کھایا اسی میں تھوکا ہے اپوزیشن ماضی میں ہمارے احتجاج میں آدھے گھنٹے میں پہنچ جاتی تھی مگر آج وہی اپوزیشن حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے آرہی ہے اپوزیشن لیڈر سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہم پڑھے لکھے ہیں اور ہمیں اپنے حقوق معلوم ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں معاف کرے پانچ ہزار ڈاکٹروں کو برخاست کردے اور باہر سے ڈاکٹر منگوا لے اور ہسپتال چلا لے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز دیگر اضلاع میں فرائض سرانجام کیسے دیں جب وہاں پر سہولیات ہی نہیں ہیںینگ ڈاکٹرز 24گھنٹے ڈیوٹی پر رہتے ہیں ہسپتالوں میں سینئر ڈاکٹران موجود نہیں ہوتے جو لوگ نجی ہسپتال اور کلینک چلا رہے ہیں حکومت انکے خلاف کیوں کارروائی نہیں کرتی۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.