
وزیر اعظم کی نواز شریف کو عاصمہ جہانگیر کونفرنس میں مدعو کرنے پر کڑی تنقید
ججز سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی، خود غرض اور بزدل آدمی کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، عمران خان ہمارا نظام تعلیم ہی ہماری ترقی کے لیے بڑی رکاوٹ بن گیا ہے،جب لیڈر ملک کا پیسہ چوری کرتا ہے تو اس پر اللّٰہ کا عذاب آتا ہے، جہلم میں خطاب
پیر 29 نومبر 2021 22:41

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب وہ (نواز شریف) علاج کے لیے بیرون ملک فرار ہوچکا ہے، 1985 کے بعد تبدیلی آئی ہے کہ چوروں کا برا ہی نہیں سمجھتے، میں کوئی سیاسی بیان نہیں دے رہا لیکن جب آپ کرپشن کو کرپشن ہی نہیں سمجھیں گے تو اس معاشرے میں محنت کون کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام تعلیم ہی ہماری ترقی کے لیے بڑی رکاوٹ بن گیا ہے، نوآبادیاتی نظام کے تحت تشکیل پانے والا انگلش میڈیا اور دوسری طرف اردو، جو تیتر ہے اور نہ ہی بٹیر اور تیسری طرف دینی مدارس میں نظام تعلیم ہے، اس کے نتیجے میں تین مختلف خیال کی حامل قومیں سامنے آرہی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ تینوں نظام تعلیم سے آراستہ طلبہ کا تعلق نہیں رہا، ہم نے فیصلہ کیا کہ انہیں یکجا کرنے کے لیے ایک یکساں نظام تعلیم لے کر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی مختلف انتشار سے دوچار ہے، مسلمان عاشق رسولﷺ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن اپنے معمولات زندگی میں سیرت النبی ﷺ کے فرمودات کو نہیں اپناتا۔عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کے اعلیٰ کردار کی وجہ سے ملائیشیا اور انڈیشیا میں ہزاروں لوگ مسلمانوں ہوگئے، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہماری قوم کا اعلیٰ کردار نہیں رہا اور سچائی اعلیٰ کردار کی بنیاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ایسا ادارہ بننا ہے جو ہمارے اعمال اور نبی کریم ﷺ کی سیرت کو جوڑے، جب تک ہم اپنے اعمال کو حضرت محمدﷺکی تعلیمات سے جوڑیں گے نہیں اس وقت تک عظیم قوم نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہا کہ مغربی طرز معاشرت کو دیکھ کر ہمارا نوجوان تذبذب کا شکار ہے، مغربی ممالک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بدولت ترقی کررہے ہیں لیکن روحانی اعتبار سے تنزلی کا شکار ہے جس کا اظہار خود پوپ نے بھی کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی ممالک میں اسلام پر بہت کام ہو رہا ہے، اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ وہاں کفر کے فتوے کا ڈر نہیں ہے۔ ہماری قوم کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ لیڈر سامنے نہیں آسکے جو اعلیٰ کردار کے حامل تھے، ہمارے سیاستدان نہیں سمجھتے کہ جب آپ لیڈر بنتے ہیں تو دراصل یہ بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب کوئی صاحبِ منصب ہوجائے تو قوم کا پیسہ لوٹنا شروع کردیتا ہے تو ایسا معاشرہ کیسے ترقی کرسکتا ہے جبکہ اصل لیڈ وہ ہوتا ہے جو اپنی ذات سے بڑھ کر سوچتا ہے۔وزیر اعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ مغرب میں سے پھر کوئی نہ کوئی شخص گستاخی کرے گا لیکن اس مرتبہ خواہش ہے کہ مربوط اور حکمت عملی سے مزین ردعمل سامنے آئے جس کی قانونی حیثیت ہو۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہان اور اسکالرز سے مشاورت کرکے ایک ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے جس پر مغربی ممالک میں گستاخی کی گنجائش باقی نہ رہ جائی
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا،حکومت کو جو مناسب لگا وہ کریگی، رانا ثناء اللہ
-
جرمنی: ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ڈنمارک کا شہری گرفتار
-
بھارتی اقدام کے بعد پاکستان کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ
-
امریکہ کا حماس سے جنگ بندی منصوبہ تسلیم کرنے پر زور
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.