
پب جی پر دوستی کرنے والی کراچی کی لڑکی لاہور میں ایک ہفتے کے دوران متعدد مرتبہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دی گئی
متاثرہ لڑکی کو پہلے دوست نے شادی کا جھانسہ دے کر ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا، ہوٹل سے فرار ہونے کے بعد 2 ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
محمد علی
پیر 29 نومبر 2021
22:40

(جاری ہے)
بعد ازاں اس لڑکے نے شادی کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے لاہور آنے کا کہا جس پر میں 23 نومبر کو بذریعہ ریلوے لاہور پہنچی۔
لاہور پہنچنے کے بعد پب جی کے ذریعے دوست بننے والا لڑکا مجھے ریلوے اسٹیشن سے ایک ہوٹل میں لے گیا اور وہاں 3 دن تک رکھا۔ لڑکی کے بیان کے مطابق اسے ہوٹل میں 3 دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ بعد ازاں ملزم متاثرہ لڑکی کو ہوٹل میں چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کے بعد لڑکی کراچی واپس جانے کیلئے ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ جب وہ اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہی تھیں تو وہاں 2 افراد نے اسے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیا اور ساتھ لے گئے۔ دونوں مشتبہ افراد متاثرہ لڑکی کو لاہور کے علاقے سرور روڈ پر واقع ایک گھر میں لے گئے جہاں اسے کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں وہ اس گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی ایف آئی آر 28 نومبر کو نارتھ کینٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی اور اب کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، حکام کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
وزیراعظم کا پاور سیکٹر میں اصلاحات پر اظہار اطمینان، اویس لغاری کا اعتماد اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر
-
مشکل حا لات میں حکومت سنبھا لی، چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کٹھن سفر طے کیا، شہبازشریف
-
شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی عظیم قربانی کو سلام‘قوم کے سر کا تاج ہیں، محسن نقوی
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججزکی کارکردگی کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.