پشاور جلسہ پر حکومت کے تمام حربے ناکام ہوگئے اور جیالوں کے جذبوں کو دیکھ پی ٹی آئی بوکھلا گئی ہے ، فیصل کریم کنڈی

بدھ 1 دسمبر 2021 15:17

پشاور جلسہ پر حکومت کے تمام حربے ناکام ہوگئے اور جیالوں کے جذبوں کو ..
 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ یکم دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پشاور جلسہ پر حکومت کے تمام حربے ناکام ہوگئے اور جیالوں کے جذبوں کو دیکھ پی ٹی آئی بوکھلا گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پشاور میں پیپلز پارٹی یوم تاسیس پر تاریخی جلسہ کیا ،حکومت کے تمام حربے ناکام ہوگئے اور جیالوں کے جذبوں کو دیکھ پی ٹی آئی بوکھلا گئی ہے ،کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر پیپلز پارٹی کی صوبائی تنظیم اور جیالوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ جلسے میں جیالے اور جیالیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے بتا دیا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے پیروکار ہیں ۔ انہوں ے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نانا اور والدہ کا مشن لیکر آگے بڑھ رہے ہیں جیالے ساتھ ہیں،تاریخی جلسے میں عوام نے پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کر دیا ۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی ،بلاول بھٹو زرداری انشاء اللہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔