چائلڈلیبر ایکٹ کی خلاف ورزی اور رائج کردہ مزدوری نہ دینے والوں کے خلاف متعلقہ محکمے یکجاہوکر کاورروائیاں کریں

بدھ 1 دسمبر 2021 16:29

چائلڈلیبر ایکٹ کی خلاف ورزی اور رائج کردہ مزدوری نہ دینے والوں کے خلاف ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) چائلڈلیبر ایکٹ کی خلاف ورزی اور رائج کردہ مزدوری نہ دینے والوں کے خلاف متعلقہ محکمے یکجاہوکر کاروائیاں کریں۔چائلڈلیبر کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل کوبروئے کارلایا جائے،پوری تنخواہ کی وصولی ورکرز کا حق ہے،رائج کردہ تنخواہوں پر سمجھوتہ نہ کیاجائیڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید احسن چرضا۔

ائلڈلیبر ایکٹ کی خلاف ورزی اور رائج کردہ مزدوری نہ دینے والوں کے خلاف متعلقہ محکمے یکجاہوکر کاروائیاں کریں،چائلڈلیبر کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل کوبروئے کارلایا جائے،پوری تنخواہ کی وصولی ورکرز کا حق ہے،رائج کردہ تنخواہوں پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ننکانہ صاحب سید احسن رضانے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرننکانہ صاحب ٹیپوسلطان ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سکندر محمود،فوکل پرسن برائے چائلڈ پروٹیکشن ویلفیر بیورو پنجاب منظور قادر بھٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی کارڈز ذولفقار علی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک اللہ داد، بھٹہ خشت مالکان ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس میں جبری مشقت، چائلڈ لیبر،سوشل سیکورٹی کارڈ، بھٹوں کی رجسٹریشن اور بھٹہ مزدوروں کی اجرت جیسے معاملات زیر غور آئے۔

اس موقع اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ٹیپوسلطان نے ضلع بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ نومبر کے دوران چائلڈلیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالی متعدد دوکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ7کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید احسن رضا نے اس موقع پرمحکمہ لیبر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر سے چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کریں اور اس حوالے سے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف فوری ایکشن لیں تاکہ بھٹہ مزدوروں کو حکومت کی طرف سے رائج کردہ مزدوری کی ادائیگی کوہر قیمت پر یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ورکرز کے سوشل سیکورٹی کارڈ کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، سوشل سیکورٹی کی ڈسپنسریوں پر ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایاجائے،نان رجسٹرڈ اینٹوں کے بھٹوں کو فی الفور رجسٹرڈ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :