کھاریاں‘موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا 4رکنی عاچو گینگ گرفتار

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:59

کھاریاں‘موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا 4رکنی عاچو گینگ گرفتار
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا 4رکنی عاچو گینگ گرفتار13موٹرسائیکل،2لوڈر رکشہ سمیت دس لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمرسلامت نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر شہباز ہنجرا کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔

جنہوں نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ افضال شاہ کی زیر نگرانی خصوصی آپریشن کرکے عاچو گینگ کے 4کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضہ سے مختلف برانڈ ز کے 13موٹر سائیکل، 2لوڈر رکشوں سمیت 10لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ملزمان کو پولیس ٹیم نے کڑی محنت، جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ٹریس کرکے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں عاطف علی عرف عاچو ولد محمد آصف ساکن ٹبہ 2۔

عدنان احمد عرف دانو ولد مشتاق احمد سکنہ علی آباد،3۔ احمد علی ولد محمد ندیم ساکن ٹبہ،4۔شہباز حسین ولد شبیر حسین ساکن سرائے عالمگیر شامل ہیں۔جن سے 4عدد پسٹل 30بور بھی برآمد ہوئے۔ملزمان گجرات اور گردو نواح کے علاقوں میں مختلف جگہوں پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکلوں کی ریکی کرکے مخصوص چابی لگا کر چوری کرلیتے۔ جو بعد ازاں دیگر اضلاع میں فروخت کردی جاتیں تھیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :