Live Updates

اپوزیشن زیر اعظم عمران خان کی کامیابیوں سے خوفزدہ،احتساب کی ٹرین منزل پر پہنچے گی تو ملک آگے بڑھے گا ، رہنما پی ٹی آئی ہمایوں اختر خان

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:31

اپوزیشن زیر اعظم عمران خان کی کامیابیوں سے خوفزدہ،احتساب کی ٹرین منزل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کی مقبولیت کم ہونے کی دعویدار  لیکن وزیر اعظم عمران خان کی کامیابیوں سے خوفزدہ بھی ہے جو ان کے چہروں سے صاف عیاں ہے ، اگر کوئی جماعت اپنے نظریے پر قائم ہے تو وہ صرف پاکستان تحریک انصاف ہے ، احتساب کی ٹرین منزل مقصود پر پہنچے گی تو پاکستان آگے بڑھے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 131کے مرکزی دفتر میں پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حلقے کے دیرینہ مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ  تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں بھرپور نمائندگی ہے اور اس نے خود کو ایک قومی جماعت کے طو رپر منوایا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ  تحریک انصاف کا ووٹ بینک بڑھا ہے اور انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اپنی معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنی ہیں تو مینو فیکچرنگ ،سروسز، زرعی اور معیشت کے مختلف شعبوںمیں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنا ہوں گی ، مشکل ہدف ہونے کے باوجود وزیر اعظم عمران خان اس پر پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہی اقدامات ہمارے سیاسی مخالفین کو ایک آنکھ نہیں بھاتے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات